Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

پھرا زمانہ میں چار جانب صنم سراپا تمہیں کو دیکھا

نا معلوم

پھرا زمانہ میں چار جانب صنم سراپا تمہیں کو دیکھا

نا معلوم

MORE BYنا معلوم

    پھرا زمانہ میں چار جانب صنم سراپا تمہیں کو دیکھا

    حسین دیکھے جمیل دیکھے پر ایک تم سا تمہیں کو دیکھا

    ہزاروں اعجاز ہر سخن میں یگانہ ہر ایک بانکپن میں

    ہر اک ادا میں ہر اک فن میں نیا نرالا تمہیں تو دیکھا

    نہ دیکھا محبوب کوئی ایسا کہ عاشقوں پر ہو محو و شیدا

    نہ خود نما ہو نہ بے وفا ہو نئی صفت کا تمہیں کو دیکھا

    جو مانگا میں نے دیا وہ تم نے کہا جو میں نے کیا وہ تم نے

    کہوں نہ گر جھوٹ سچ تو یہ جہاں میں سچا تمہیں کو دیکھا

    اگرچہ اس گلشن جہاں میں ہزاروں گل ہیں بہ رنگ دیگر

    مگر بہ خوشبوئے روح پرور سدا مہکتا تمہیں کو دیکھا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے