چوری کھل جائے ابھی سر کو اٹھائیں کیوں کر
چوری کھل جائے ابھی سر کو اٹھائیں کیوں کر
دل لیے بیٹھے ہیں وہ آنکھ ملائیں کیوں کر
حیلہ ہے ناز و نزاکت سے وہ آئیں کیوں کر
ضعف چلنے نہیں دیتا ہمیں جائیں کیوں کر
ہم پر اے دل جو تقاضا ہے تیرا تو ہی بتا
وہ تو روٹھے ہوئے بیٹھے ہیں منائیں کیوں کر
قدرتی نشوونما بھی کہیں مٹ سکتی ہے
چھپ نہیں سکتا ہے سینہ وہ چھپائیں کیوں کر
یہ بھی دن یاد رہے یاد کرو گے اک دن
غیر کہہ دیں گے تیرا ناز اٹھائیں کیوں کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.