جگاتا ہوں بیہوش کو ہشیار ہونے دو
ذرا اے زایرو ٹھہرو مجھے تیار ہونے دو
ہمارا شوق دل لے جائے گا ہم کو مدینہ تک
جو دشمن ہو رہا ہے چرخ کج رفتار ہونے دو
یہ دیکھیں شب کہ شیدائے محمد ایسے ہوتے ہیں
مجھے بھی یا محمد حاضر دربار ہونے دو
مدینہ کو چلا یا مر گیا یہاں کچھ تو ہووے گا
اگر ہے شوق دل اور ضعف میں تکرار ہونے دو
دکھا دوں گا پہنچتے ہیں در مقصد پہ یوں عاشق
ذرا پاؤں میں یارو طاقت رفتار ہونے دو
جمالوں نقشہ تصویر احمد اپنی آنکھوں میں
اگر رونے سے فرصت دیدۂ جوتبار ہونے دو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.