Font by Mehr Nastaliq Web

جگاتا ہوں بے ہوش کو ہشیار ہونے دو

نا معلوم

جگاتا ہوں بے ہوش کو ہشیار ہونے دو

نا معلوم

MORE BYنا معلوم

    جگاتا ہوں بے ہوش کو ہشیار ہونے دو

    ذرا اے زائرو ٹھہرو مجھے تیار ہونے دو

    ہمارا شوق دل لے جائے گا ہم کو مدینہ تک

    جو دشمن ہو رہا ہے چرخ کج‌ رفتار ہونے دو

    یہ دیکھیں شب کہ شیدائے محمد ایسے ہوتے ہیں

    مجھے بھی یا محمدؐ حاضر دربار ہونے دو

    مدینہ کو چلا یا مر گیا یہاں کچھ تو ہووے گا

    اگر ہے شوق دل اور ضعف میں تکرار ہونے دو

    دکھا دوں گا پہنچتے ہیں در مقصد پہ یوں عاشق

    ذرا پاؤں میں یارو طاقت رفتار ہونے دو

    جما لوں نقشہ تصویر احمد اپنی آنکھوں میں

    اگر رونے سے فرصت دیدۂ جوتبار ہونے دو

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے