ہزار پردہ کریں وہ ہم سے بتا دیں ان کو ہزار میں ہم
ہزار پردہ کریں وہ ہم سے بتا دیں ان کو ہزار میں ہم
چھپائیں وہ ہم سے وہ لاکھ صورت دکھا دیں ان کو ہزار میں ہم
ہیں اسم حصار ہاؤ یک مسمیٰ صفات ہستی میں ذات یکتا
بیان معنیٰ میں قل ہواللہ پڑھا دیں ان کو ہزار میں ہم
رجوع مطلق تو لائیں ہم سے نظر تو آ کر ملائیں ہم سے
جو قید مستی میں ہوں مقید چھڑا دیں ان کو ہزار میں ہم
نہاں ہوں لفظوں میں چوں معانی ہے دل میں وہ جان دو جہانی
نہ جانتی ہو جو من رآنی سکھا دیں ان کو ہزار میں ہم
وہ رند و میکش ہیں ہم بھی ساقی جو میکدہ میں ہوں وہ ملاتی
تو بہرے جام شراب باقی پلا دیں ان کو ہزار میں ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.