ہزار پردہ کریں وہ ہم سے بتا دیں ان کو ہزار میں ہم
ہزار پردہ کریں وہ ہم سے بتا دیں ان کو ہزار میں ہم
چھپائیں وہ ہم سے وہ لاکھ صورت دکھا دیں ان کو ہزار میں ہم
ہیں اسم صدہا و یک مسمیٰ صفات ہستی میں ذات یکتا
بیان معنی میں قل ہواللہ پڑھا دیں ان کو ہزار میں ہم
رجوع مطلق تو لائیں ہم سے نظر تو آ کر ملائیں ہم سے
جو قید ہستی میں ہوں مقید چھڑا دیں ان کو ہزار میں ہم
نہاں ہوں لفظوں میں چوں معانی ہے دل میں وہ جاں دو جہانی
نہ جانتے ہو جو من رانی سکھا دیں ان کو ہزار میں ہم
وہ رند و میکش ہیں ہم بھی ساقی جو مے کدہ میں ہوں وہ ملاقی
تو بہرے جام شراب باقی پلا دیں ان کو ہزار میں ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.