چھوڑ کر ہندوستاں ملک عرب جاتے ہیں ہم
چھوڑ کر ہندوستاں ملک عرب جاتے ہیں ہم
جا مریں گے ان کے در پر جن کے کہلاتے ہیں ہم
گرچہ جاتے ہیں دلیرانہ ولیکن دوستو
اپنی محرومی سے جی ہی جی میں گھبراتے ہیں ہم
ہم سے مستی میں شرائط حج کے کب ہوں گے ادا
گو دعا کے بدلے مستانہ غزل گاتے ہیں ہم
فرقت طیبہ میں یہ مسکین غذا ٹھہرے میری
رات و دن اب لقمۂ اندوہ و غم کھاتے ہیں ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.