میکشوں میں میکشی مستی میں مستانہ رہے
میکشوں میں میکشی مستی میں مستانہ رہے
ہم بھی ہوں ساقی بھی ہو اور دور پیمانہ رہے
شمع روشن کی طرح وہ شمس تابانہ رہے
اس کی صورت پر یہ عالم کیوں نہ پروانہ رہے
عمر بھر دیکھا کروں اس صورتِ زیبا کو میں
سامنے یا رب میرے وہ بے حجابانہ رہے
بندھ گیا جس کو تصور زلف عنبر کا ثری
سجدہ محرابِ خم ابروئے جانانہ رہے
سر پہ مسکیںؔ کے رہے پیمانہ خواجہ کا مدام
حشر تک آباد خواجہ تیرا میخانہ رہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.