Font by Mehr Nastaliq Web

شکوہ جو کیا درد کا تلوار نکالی

نا معلوم

شکوہ جو کیا درد کا تلوار نکالی

نا معلوم

MORE BYنا معلوم

    شکوہ جو کیا درد کا تلوار نکالی

    خوب اس نے دوا اے دل بیمار نکالی

    کب ہم نے کہا تم سے کہ آئینہ نہ دیکھو

    غصے سے جو آنکھ آپ نے اک بار نکالی

    کہتے ہیں اسے ضبط کہ دل غم سے ہوا خون

    اس ہم نے نہ منہ سے کبھی زنہار نکالی

    قاتل نے کمی کی ذرا قتل میں میرے

    خالی گئی بندوق تو تلوار نکالی

    میں نزع میں عیسیٰ کو مرے شکوہ تعظیم

    کس وقت میں کس بات کی تکرار نکالی

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے