Font by Mehr Nastaliq Web

ما سوائے عمر دو روزہ یہاں کچھ بھی نہیں

نا معلوم

ما سوائے عمر دو روزہ یہاں کچھ بھی نہیں

نا معلوم

MORE BYنا معلوم

    ما سوائے عمر دو روزہ یہاں کچھ بھی نہیں

    یہ تزک یہ ساز و ساماں مہرباں کچھ بھی نہیں

    کیسے کیسے نام آور ہو گیے غرق فنا

    نام ہی باقی ہیں ان کے اور نشاں کچھ بھی نہیں

    ہے یہ دنیا چند روزہ زندگی مثل حباب

    کس گماں میں ہیں یہاں پیر و جواں کچھ بھی نہیں

    مل گئے جمشید و کیکاوس دارا خاک میں

    وہ جلالت وہ حشم وہ عز و شاں کچھ بھی نہیں

    عالم اسباب سے حاصل نہیں کچھ جز کفن

    مال و زر میں حصۂ اہل جہاں کچھ بھی نہیں

    پل جھپکنے میں فنا ہوں گے زمین و آسماں

    ایک دن اے غافلو ہوگا یہاں کچھ بھی نہیں

    شوکت و شان و شکوہ و حشمت و عز و وقار

    زندگی تک ہیں یہ سب پھر مہرباں کچھ بھی نہیں

    ہے تو نازاں چند روزہ زندگانی پر عبث

    ہو فنا جس کو ظہورؔ اس پر گماں کچھ بھی نہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے