کسی کا کوئی مونس ہے کسی کا کوئی چارہ ہے
کسی کا کوئی مونس ہے کسی کا کوئی چارہ ہے
ہمیں تو آپ کی نظر عنایت کا سہارا ہے
فقیر بے نوا کی آپ ہی کو لاج ہے شاہا
بھکاری ہوں تمہارا بس یہی میرا گزارا ہے
سوائے آپ کے کوئی نہیں میرا زمانے میں
بنی جب کوئی مشکل آپ کو میں نے پکارا ہے
تمہارے در کی نسبت سے مجھے سب جان جاتے ہیں
سگ در بھی تمہارا اور پٹا بھی تمہارا ہے
مرے جیسے ہیں لاکھوں آپ کی بزم عنایت میں
کہو تو آپ جیسا کون دنیا میں ہمارا ہے
اسے اکسیر سمجھوں یا ستارۂ جبیں سمجھوں
تری خاک قدم نے میری بگڑی کو سنوارا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.