خود اپنی جلوۂ ہستی کا مبتلا ہوں میں
خود اپنی جلوۂ ہستی کا مبتلا ہوں میں
نہ مدعی ہوں کسی کا نہ مدعا ہوں میں
مجھی کو دیکھ لے اب تیرے دیکھنے والے
تو آئینا ہے میرا تیرا آئینا ہوں میں
جنون عشق کی نیرنگیاں ارے توبہ
کبھی خدا ہوں کبھی بندۂ خدا ہوں میں
تجلی یار کی تصویر پھیک کر دل میں
تصورات کی دنیا بسا رہا ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.