پھرے زمانہ میں چار جانب نگار یکتا تم ہی کو دیکھا
پھرے زمانہ میں چار جانب نگار یکتا تم ہی کو دیکھا
حسین دیکھے جمیل دیکھے ولیک تم سا تم ہی کو دیکھا
اگرچہ اس گلشن جہاں میں ہزاروں گل ہیں بہ رنگ دیگر
دلے بہ خوشبوئے روح پرور سدا مہکتا تم ہی کو دیکھا
فلک پہ ہیں مہر و ماہ روشن زمیں پہ ہیں شاہدان پر فن
مگر بتا زو ادائے شیریں عزیز دلہا تم ہی کو دیکھا
حبیب محبوب خاص یزداں جمیل مقبول فخر خوباں
وہ جن کو کہتے ہیں جان جاناں خدا کا پیارا تم ہی کو دیکھا
زمیں پہ اجسام جن کے مفتوںؔ فلک پہ اجرام جن کے شیدا
بشر اس انداز و ادا کا تم ہی کو دیکھا تم ہی کو دیکھا
- کتاب : Guldasta-e-Qawwali (Pg. 4)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.