Font by Mehr Nastaliq Web

تیرے بغیر ساقیا لذت میکشی نہیں

نا معلوم

تیرے بغیر ساقیا لذت میکشی نہیں

نا معلوم

MORE BYنا معلوم

    تیرے بغیر ساقیا لذت میکشی نہیں

    آنکھوں میں مستیاں نہیں دل میں شگفتگی نہیں

    تجھ کو تجھی سے مانگ کر مانگ لی ساری کائنات

    مجھ سا کوئی گدا نہیں تجھ سا کوئی سخی نہیں

    تو اس جہاں میں واعظا پھرتا ہے کس کو ڈھونڈھتا

    شہ رگ سے بھی قریب ہے تیری نظر پڑی نہیں

    مٹ جا کسی کے عشق میں تیرا مقام ہے یہی

    حسن کی بارگاہ میں جلووں کی کچھ کمی نہیں

    بند حجاب توڑ کر دست طلب بڑھا بھی دے

    آج نگاہ یار میں پہلی سی برہمی نہیں

    تیرے حضور آئے ہیں رحم کی بھیک مانگنے

    ٹوٹے دلوں کا آسرا تیرے سوا کوئی نہیں

    تیرے کرم سے ہے نیاز کون سی شئے ملی نہیں

    جھولی ہماری تنگ ہے تیرے ہاں کمی نہیں

    عشق میں شکوہ کفر ہے اور التجا ہے حرام

    توڑ دے کاسۂ مراد عشق گداگری نہیں

    آنکھوں میں اشک دل میں ٹھیس لب پر فغاں جگر میں سوز

    عشق کی ہیں نوازشیں درد میں کچھ کمی نہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے