Font by Mehr Nastaliq Web

رات بھر مجھ کو غم یار نے سونے نہ دیا

نا معلوم

رات بھر مجھ کو غم یار نے سونے نہ دیا

نا معلوم

MORE BYنا معلوم

    رات بھر مجھ کو غم یار نے سونے نہ دیا

    صبح کو خوف شب تار نے سونے نہ دیا

    شمع کی طرح مجھے رات کٹی سولی پر

    چین سے یاد قد یار نے سونے نہ دیا

    یہ کراہا ترا بیمار الم درد کے ساتھ

    کسی ہم سایہ کو بیمار نے سونے نہ دیا

    اے دل زار تو سویا کیا آرام سے رات

    مجھے پل بھر بھی دل زار نے سونے نہ دیا

    میں وہ مجنوں ہوں کہ زنداں میں نگہبانوں کو

    مری زنجیر کی جھنکار نے سونے نہ دیا

    سوؤں میں کیا کہ مرے پاؤں کو بھی زنداں میں

    آرزوئے خلش یار نے سونے نہ دیا

    یاس و غم و رنج و تعب میرے ہوئے دشمن جاں

    اے ظفرؔ شب انہیں دو چار نے سونے نہ دیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے