Font by Mehr Nastaliq Web

دل جلا کر میرا مسکراتے ہیں وہ

نا معلوم

دل جلا کر میرا مسکراتے ہیں وہ

نا معلوم

MORE BYنا معلوم

    دل جلا کر میرا مسکراتے ہیں وہ

    اپنی عادت سے کب باز آتے ہیں وہ

    خون دل میرا کر کے بڑے شوق سے

    اپنے ہاتھوں پہ مہندی لگاتے ہیں وہ

    پوچھ لیتے ہیں ہر راز مجھ سے مرا

    مجھ سے ہر بات اپنی چھپاتے ہیں وہ

    لوگ رہ جاتے ہیں اپنا دل تھام کر

    جب بھی آنکھوں میں کاجل لگاتے ہیں وہ

    پیار مجھ سے جتا کر ستاتے ہیں وہ

    غیر کے ساتھ آتے جاتے ہیں وہ

    جب میں کہتا ہوں دل اپنا دے دو مجھے

    ہنس کے اپنا انگوٹھا دکھاتے ہیں وہ

    جیسے صادقؔ سے ان کو محبت نہیں

    اپنے صادق کو ایسے ستاتے ہیں وہ

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    عزیز میاں

    عزیز میاں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے