یار کی گلیوں میں کیوں کر یار جانا چھوڑ دے
یار کی گلیوں میں کیوں کر یار جانا چھوڑ دے
کس طرح بلبل چمن سے آشیانہ چھوڑ دے
یہ ہنسی اچھی نہیں یاں دل پہ بجلی گر پڑی
نیچی نظروں سے مری جاں مسکرانا چھوڑ دے
ترک کر غیروں سے یاری یہ چلن اچھا نہیں
واں کا جانا چھوڑ دے ان کا بلانا چھوڑ دے
دیکھ کر آزردہ خاطر مجھ کو بولا وہ صنم
جو برا مانے مری محفل میں آنا چھوڑ دے
یا الٰہی وہ نہ چھوٹے اس کا چھٹنا ہے غضب
یوں میں راضی ہوں مجھے چاہے زمانہ چھوڑ دے
خلق سب کہتی ہے اس کو سجدہ گاہ عاشقاں
سر مرا کیوں کر کسی کا آستانہ چھوڑ دے
حشر میں پیش خدا تو جا کے کیا دے گا جواب
دیکھ طاہرؔ ان بتوں سے دل لگانا چھوڑ دے
- کتاب : Guldasta-e-Qawwali (Pg. 21)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.