سب حسینوں میں طرح دار بنے بیٹھے ہیں
سب حسینوں میں طرح دار بنے بیٹھے ہیں
مثل یوسف سر بازار بنے بیٹھے ہیں
برسر آسماں غفار بنے بیٹھے ہیں
بر زمیں احمد مختار بنے بیٹھے ہیں
دیر کعبے میں کلیسے میں حرم میں بے شک
کہیں کافر کہیں دیں دار بنے بیٹھے ہیں
بیل میں بوٹے میں پتے میں ثمر میں بخدا
کہیں گل اور کہیں گلزار بنے بیٹھے ہیں
میں کا چرچا تھا حسینوں میں انہیں تو دیکھو
گل رخوں میں مرے اغیار بنے بیٹھے ہیں
کل تلک کعبے کا کرتے تھے طواف آپ عزیزؔ
تھے ہندو بنے زنار بنے بیٹھے ہیں
- کتاب : Guldasta-e-Qawwali (Pg. 22)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.