چاہنے والے ہوں جن کے وہ حسیں اچھے ہیں
دلچسپ معلومات
گلدستۂ قوالی میں مذکورہ غزل عباسی جان طوائف سے منسوب ہے۔
چاہنے والے ہوں جن کے وہ حسیں اچھے ہیں
مشتری جن کے ہوں وہ زہرہ جبیں اچھے ہیں
ایک سے ایک زمانے میں ہے بڑھ کر لیکن
ہاتھ آ جائیں جو اپنے وہ حسیں اچھے ہیں
اے مسیحا مری بالیں پہ دم نزع تو آ
تیرے بیمار کے آثار نہیں اچھے ہیں
پھیر کر دل کو بصد ناز و ادا سے یہ کہا
اس موئے دل کے تو کردار نہیں اچھے ہیں
- کتاب : Guldasta-e-Qawwali (Pg. 24)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.