بیت الصنم کو چھوڑ کے کعبے نہ جائیں گے
بیت الصنم کو چھوڑ کے کعبے نہ جائیں گے
واں بھی وہی صنم ہو تو کیا منہ دکھائیں گے
جوش جنوں میں ہم بھی کبھی اپنے آئیں گے
مجنوں بنیں گے ہم تمہیں لیلیٰ بنائیں گے
عاشق کو کیا ضرور ہے کعبے کو جانے کی
ہم اپنا کوئے یار میں کعبہ بنائیں گے
رشک مسیح باغ میں تشریف لائیں گے
بلبل کریں گے شور تو گل خار کھائیں گے
یارو کفن ہمارے لئے کیا ضرور ہے
عریاں جہاں میں آئے ہیں عریاں ہی جائیں گے
دنیا میں آکے ہم نے کوئی کام نا کئے
نیکی کہاں ہے ساتھ جو ہم لے کے جائیں گے
زاہد امید ہے ہمیں دوزخ کی آگ سے
محشر کے روز حضرت مولیٰ بچائیں گے
قدرت وسیلہ ہے تمہیں معبود پاک کا
صابرؔ کے در کو چھوڑ کے ہرگز نہ جائیں گے
- کتاب : Guldasta-e-Qawwali (Pg. 31)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.