Font by Mehr Nastaliq Web

اے جان میری آنکھوں پر یہ بار نظری کیوں ہے

نا معلوم

اے جان میری آنکھوں پر یہ بار نظری کیوں ہے

نا معلوم

MORE BYنا معلوم

    اے جان میری آنکھوں پر یہ بار نظری کیوں ہے

    تم بام پہ آئے ہو یہ جلوہ گری کیوں ہے

    جس نے تمہیں دیکھا ہے ہوش اس کے بجا کب ہیں

    چتون تری او ظالم جادہ سے بھری کیوں ہے

    اسرار نہفتہ کا کچھ بھید نہیں کھلتا

    یہ آہ شب فرقت حسرت سے بھری کیوں ہے

    پوچھا نہ کبھی تو نے حال شب تنہائی

    او کافر دیں مجھ سے یہ بے خبری کیوں ہے

    اے چشم شب غم بیں کچھ صبر بھی لازم لازم

    طوفان بپا ہوگا یہ نوحہ گری کیوں ہے

    میں دھیان میں کس بت کے بھولا ہوں دو عالم کو

    دل محو تماشا ہے یہ درد سری کیوں ہے

    مأخذ :
    • کتاب : Naghma-e-Sheeri'n (Pg. 7)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے