شرابِ عشق سے مخمور ہیں ہم
تمہارے رند ہی مشہور ہیں ہم
روایاتِ کہن ہیں ہم سے زندہ
بہر عہدِ نوی منصور ہیں ہم
ہمارے دم سے تزئینِ جہاں ہے
ازل سے آج تک دستور ہیں ہم
خدا رکھے یہ اعجازِ تصور
قریبِ جلوہ گاہِ طور ہیں ہم
ضیا پائی ہے ذروں نے ہمیں سے
تمہارے نور سے معمور ہیں ہم
ہمارا دل ہے جلوؤں سے مزین
کہ شیدائے رخِ پر نور ہیں ہم
ہمیں ہے ناز اپنی میکشی پر
عجب انداز کے مخمور ہیں ہم
کھلیں اسرارِ پنہاں کیسے ہم پر
نظر سے اپنی جب مستور ہیں ہم
اسی کا نام ہے رازِ مشیت
کہ مختاری پہ بھی مجبور ہیں ہم
بھروسہ ہے ہمیں رحمت پہ صادقؔ
گنہگارِ جہاں مشہور ہیں ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.