Font by Mehr Nastaliq Web

روتی چھوڑ کے برہن کو تم کون سے دیس سدھار گئے

نا معلوم

روتی چھوڑ کے برہن کو تم کون سے دیس سدھار گئے

نا معلوم

MORE BYنا معلوم

    روتی چھوڑ کے برہن کو تم کون سے دیس سدھار گئے

    تکتے تکتے راہ تمہاری نین ہمارے ہار گئے

    ڈوب گیا ہر ایک کنارا برہا کے اندھیاروں میں

    بیچ بھنور میں چھوڑ کے نیا تم کت کھیون ہار گئے

    من سے من کا سودا کر کے جیون کا سکھ چھین لیا

    تم جھوٹے سودا گر نکلے جھوٹا کر بیوپار گئے

    پلکوں پر جل دیپ جلا کر نین بچھے ہیں راہوں میں

    آ جاؤ پردیسی بالم تم جیتے ہم ہار گئے

    نین ملائے تھے تو رکھتے لاج بھی نین ملانے کی

    نین چرا کر کیوں برہن کے تیر کلیجے مار گئے

    مانگ مری سیندور کو ترسے نیناں ترسیں کاجل کو

    روٹھ کے مجھ سے سنگ تمہارے سارے ہار سنگار گئے

    ساحل سے ٹکرا ٹکرا کر نیا اپنی ڈوب گئی

    منزل پا کر منزل کھوئی جیت کے بازی ہار گئے

    نیناں جادو ڈار کے کس کے روپ نے تم کو بھرمایا

    کس بیرن کے بس میں آئے کس سوتن کے دوار گئے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے