بنائی مجھ بے نوا کی بگڑی نصیب میرا جگا دیا
بنائی مجھ بے نوا کی بگڑی نصیب میرا جگا دیا
تیرے کرم کے نثار تو نے مجھے بھی جینا سکھا دیا
بدل گئی میرے دل کی دنیا آقا نے جو مرتبہ دیا
کرم کی ایسی نگاہ ڈالی گدا کو سلطاں بنا دیا
کرم کے سائے میں ہم کو رکھا کبھی ہراساں نہ ہم ہوئے
ہمارے سر پر جو دھوپ آئی تو اپنا دامن پھیلا دیا
غریب در در بھٹک رہے تھے کہیں نہ ہم کو سکوں ملا
بنا کے اپنا فقیر مجھ کو غم جہاں سے چھڑا دیا
یہ ان کی بندہ نوازیاں ہیں کہ مجھ پہ ایسا کرم کیا
کرم کیا تو نے اپنے در کو ہمارا کعبہ بنا دیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.