ہستی پہ نکھار آ جاتا ہے جس وقت وہ سامنے ہوتے ہیں
ہستی پہ نکھار آ جاتا ہے جس وقت وہ سامنے ہوتے ہیں
ہر شئے پہ نکھار آ جاتا ہے جس وقت وہ سامنے ہوتے ہیں
جھکتی ہے جبیں سجدے کے لیے آنکھیں بھی تلاوت کرتی ہیں
دل کو بھی قرار آ جاتا ہے جس وقت وہ سامنے ہوتے ہیں
چلتی ہے ہوا بھی مستی میں پھولوں سے بھی گلشن میں ہر سو
جب رنگ بہار آ جاتا ہے جس وقت وہ سامنے ہوتے ہیں
پروانے کی حالت کیا کہیے پروانہ ہے آخر پروانہ
یہ شمع کو بھی پیار آ جاتا ہے جس وقت وہ سامنے ہوتے ہیں
مخمور گھٹا چھا جاتی ہے مسحور فضا ہو جاتی ہے
سب دل کو قرار آ جاتا ہے جس وقت وہ سامنے آ جاتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.