مشتاق ہوا جب سے یہ دیوانہ تمہارا
جامہ میں سماتا نہیں مستانہ تمہارا
سکتہ میں پڑا ہے کوئی حیرت ہے کسی بے
اللہ رے یہ جلوۂ جانانہ تمہارا
جام مئے توحید عنایت ہو ہمیں بھی
ساقی رہے آباد یہ مے خانہ تمہارا
معبود تمہیں ہر جگہ مطلوب تمہیں ہو
مسجد بھی تمہاری ہے یہ بت خانہ تمہارا
ہر دل میں تمہیں رہتے ہو ہر جا پہ تمہیں ہو
کعبہ ہی نہیں صرف جلوہ خانہ تمہارا
ہر شخص محبت میں تمہاری ہی پھنسا ہے
موسیٰ ہی نہیں والہ و دیوانہ تمہارا
پھر بھی ہے تغافل تمہیں احسنؔ سے صد افسوس
شیدا وہ تمہارا ہے وہ دیوانہ تمہارا
- کتاب : Majmua-e-Qawwali, Part 4 (Pg. 5)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.