اس نے بھری محفل کو دیوانہ بنا ڈالا
اس نے بھری محفل کو دیوانہ بنا ڈالا
خود شمع بنا سب کو پروانہ بنا ڈالا
دل اپنا محمدؐ کا کاشانہ بنا ڈالا
اجڑے ہوئے اس گھر کو شاہانہ بنا ڈالا
وحدت کی پلا کر مے اس ساقیٔ کوثر نے
ایک عالم کثرت کو مستانہ بنا ڈالا
دکھلا کے جھلک اپنی اللہ نے موسیٰ کو
دیوانہ بنا ڈالا پروانہ بنا ڈالا
چلو سے پلا ساقی پیمانہ نہیں تو کیا
ہم نے انہیں ہاتھوں کو پیمانہ بنا ڈالا
اب یاد مرے دل میں ہر وقت بتوں کی ہے
اللہ کا گھر میں نے بت خانہ بنا ڈالا
سنجرؔ کو خیر اپنی کچھ بھی نہیں وحشت ہیں
الفت نے اسے ایسا دیوانہ بنا ڈالا
- کتاب : دیوان سنجرالمعروف گلدستہ کلام سجنر (Pg. 13)
- Author : سنجر غازیپوری
- مطبع : شیخ غلام حسین اینڈ سنز تاجران کتب کشمیری بازار لاہور
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.