Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اس یار نے اپنی شکل دکھا آخر کو کام تمام کیا

مخدوم خادم صفی

اس یار نے اپنی شکل دکھا آخر کو کام تمام کیا

مخدوم خادم صفی

اس یار نے اپنی شکل دکھا آخر کو کام تمام کیا

دل مفت میں میرا چھین لیا آخر کو کام تمام کیا

کافر بھی بنا اسلام بنا اور دیر و حرم میں مقام کیا

عاشق بھی بنا معشوق بنا آخر کو کام تمام کیا

عابد بھی بنا معبود بنا ساجد بھی بنا مسجود بنا

بت برہمن آپ ہی آپ بنا آخر کو کام تمام کیا

دراصل احد احمد بھی بنا حامد بھی بنا محمود بنا

ہر طرح سے بس اظہار میں آ آخر کو کام تمام کیا

خادمؔ بھی بنا مخدوم بنا موجود بنا معدوم بنا

پھر کر کے اپنی آپ ثنا آخر کو کام تمام کیا

مأخذ :
  • کتاب : Asrar-e-Haqiqat (Pg. 16)

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے