وہ دل ہی کیا کہ جس میں تری جستجو نہ ہو
وہ دل ہی کیا کہ جس میں تری جستجو نہ ہو
کس کام کی زباں جو تری گفتگو نہ ہو
ممکن نہیں کہ دل ہو تری آرزو نہ ہو
کیا بات ہے کہ لب پہ تری گفتگو نہ ہو
بلبل چمن میں کب ہو گلوں پر فریفتہ
گر ان میں تیرا رنگ نہ ہو تیری بو نہ ہو
تیرا ہی جلوہ جب ہے ہر اک شئے میں آشکار
طوطی کی پھر زبان پہ کیوں تو ہی تو نہ ہو
گر یاد ما سویٰ سے ہو خالی دل بشر
ممکن نہیں کہ جلوہ نما اس میں تو نہ ہو
ہوتا ہے خود شناس ہی فائقؔ خدا شناس
آوارہ جستجو میں عبث کو بکو نہ ہو
- کتاب : Armaghan-e-Faaeq (Pg. 61)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.