دل میرا اگر مائل اشعار نہ ہوتا
دل میرا اگر مائل اشعار نہ ہوتا
باتوں سے مرے عشق کا اظہار نہ ہوتا
گر سحر بیانی مری مشہور نہ ہوتی
وہ غنچہ دہن مائل گفتار نہ ہوتا
ہر حشر تلک طول شب وصل کو یارب
تا حشر رخ ہجر نمودار نہ ہوتا
اس کوچہ میں غیروں کو سراغ اپنا نہ ملتا
پاؤں میں اگر آبلہ سے خار نہ ہوتا
اس مست شکر خواب سے آہستہ گذریو
اے باد سحر کاش وہ بیدار نہ ہوتا
اے کاش نہ ہو شام مرے وصل کے دن کی
آثار شب تار نمودار نہ ہوتا
آوازہ شفاعت کا نبی کے جو نہ سنتے
عصیاں پہ وصیؔ کو کبھی اصرار نہ ہوتا
- کتاب : Al-Mujeeb, Phulwari Sharif (Pg. 45)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.