آئینۂ نظر کو میں رو بہ رو رکھا ہوں
آئینۂ نظر کو میں رو بہ رو رکھا ہوں
جو دیکھتا ہے مجھ کو میں اس کو دیکھتا ہوں
ابر خودی سے تاباں ہے آفتاب وحدت
گویا ہے ذرہ ذرہ بے خود ہو میں خدا ہوں
انجان ہوں جہاں سے ہمدم ہوں جان جاں سے
جو مجھ کو جانتا ہے میں اس کو جانتا ہوں
یا دل نشیں ہے دل میں یا دل ہے دل نشیں میں
میں آئینے میں ہوں یا آئینہ دیکھتا ہوں
وصوت باتیں کرتے ہیں آپ مجھ سے
بے ہوش و گوش میں بھی گوشے میں سن رہا ہوں
غیب و شہود دونوں ہیں جلوہ گاہ میری
میں آپ ہی خلا میں آپ ہی ملا ہوں
دونوں مکان دیکھتے ہیں آپ جلوہ فرما
بت خانے میں رہا ہوں کعبے میں بھی رہا ہوں
کہتے ہیں اہل عالم عالم میں ہوں وطنؔ میں
سمجھا نہ کوئی مجھ کو عالم بنا رہا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.