میں آئینہ ہوں شخص اور عکس تو ہے
میں آئینہ ہوں شخص اور عکس تو ہے
میں غائب ہوں تو ترے ہی روبرو ہے
میں آئینہ ہوں شخص اور عکس تو ہے
میں گپ چپ ہوں تجھ سے تجھے گفتگو ہے
وہ ہے کون سا دل نہیں جس میں تو ہے
وہ ہے کون سا گل نہیں جس میں بو ہے
سراپا ہے میرا ہواللہ سے مملو
نظر ہو ہے دل ہو ہے جان ہو ہی ہو ہے
ہوا وصل جب آگیا یہ سمجھ میں
نہیں تو ہے میں ہوں نہیں میں ہوں تو ہے
کدھر سر جھکاؤں سو فرماؤ قبلہ
تمہارا تو جلوہ عیاں چار سو ہے
وطنؔ حشر میں کس کو دیکھوں میں جا کر
مرا یار ہر پل مرے روبرو ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.