یہاں پیر مے خانہ حضرت ہمیں ہیں
یہاں پیر مے خانہ حضرت ہمیں ہیں
سلامت ہیں اہل ملامت ہمیں ہیں
امین سجود محبت ہمیں ہیں
تری بندگی کی حقیقت ہمیں ہیں
لرزتے ہوئے کوہساروں کے آگے
اٹھا لیں جو بار امانت ہمیں ہیں
دل زندہ ہر قبر تن سے اٹھے گا
جو نزدیک ہے وہ قیامت ہمیں ہیں
ادھر دیکھ حق کو اگر دیکھنا ہے
خدائے محبت کی صورت ہمیں ہیں
ترے کفر و ایماں سے کیا کام ہم کو
بہر حال رحمت ہی رحمت ہمیں ہیں
محبت کسی نے کسی سے بھی کی ہو
مگر اس محبت کی غایت ہمیں ہیں
محبت خدا لا شریک لہ ہے
محبت محبت محبت ہمیں ہیں
- کتاب : آیات جمال (Pg. 145)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.