یہ ہے اللہ کا فرمان ہر اک کو سنا دینا
یہ ہے اللہ کا فرمان ہر اک کو سنا دینا
جو اپنے آپ کو بندہ سمجھتا ہے سزا دینا
نہ اس کو خوف ہو دل میں نہ اس کی آرزو دل میں
جہنم کو بجھا کر آگ جنت کو لگا دینا
عمل اپنے غلط گر ہیں تو دے ہم کو سزا یا رب
مگر پہلے ہمارے رہنماؤں کو سزا دینا
ازل میں لاپتہ تھے لاپتہ ہیں لاپتہ ہوں گے
پتہ اپنا کوئی پوچھے تو کس کو کیا پتہ دینا
جو اندھا ہو اسے داغ جگر کس طرح دکھلانا
حقیقت میں جو بہرہ ہو اسے آواز کیا دینا
ابھی اللہ نبی ابلیس کو میں کھینچ کر لاؤں
اگر معلوم ہے تو ان کا رضواںؔ کو پتہ دینا
- کتاب : الکبیر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.