یہ تمنا ہے کہ اس طرح مسلماں ہوتا
یہ تمنا ہے کہ اس طرح مسلماں ہوتا
میں ترے حسن پہ سو جان سے قرباں ہوتا
عالم جوش جنوں میں جو ادا ہوتی نماز
سر مرا سر کہاں ہوتا در جاناں ہوتا
کچھ تمنا ہے تو بس یہ ہے محبت میں مجھے
میرے ہاتھوں میں میرے یار کا دامن ہوتا
تو اگر اپنا بنا لیتا مجھے میرے صنم
کیوں محبت میرا چاک گریباں ہوتا
سب کرشمہ ہے فقط رنگ دوئی کا ورنہ
مذہب پیر مغاں مشرب رنداں ہوتا
نہ دکھاتے مجھے جلوہ مگر اتنا کرتے
آپ کا غم مری تسکین کا ساماں ہوتا
تھام کر میں ترے دامن کو فنا ہو جاتا
کاش اس طرح مکمل مرا ایماں ہوتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.