بجا ہے خدا کی عبادت ہے فرض
بجا ہے خدا کی عبادت ہے فرض
مگر سب سے پہلے محبت ہے فرض
کرامت فقط ترک عادت نہیں
ہوئی ترک عادت تو عادت ہے فرض
نہ ہو عالم دل جو بزم نظر
نہاں خانۂ دل میں خلوت ہے فرض
مصیبت میں دینے تسلی وہ آئیں
تو پھر اکتساب مصیبت ہے فرض
صنم قبلہ ہو تو یقیناً قبول
جو سجدہ بروئے شریعت ہے فرض
بتوں کو اجاگر کریں ہم ذہینؔ
اگر انکشاف حقیقت ہے فرض
- کتاب : آیات جمال (Pg. 82)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.