دل جا رہا ہے ہاتھ سے ہاتھ آ رہا ہے کیا
دل جا رہا ہے ہاتھ سے ہاتھ آ رہا ہے کیا
سمجھا ہے دل نے کیا مجھے سمجھا رہا ہے کیا
حد نظر سے دور نظر آ رہا ہے کیا
دل تجھ سے بے حجاب ہوا جا رہا ہے کیا
چشم حیا کو آئینہ دکھلا رہا ہے کیا
دل آرزوئے شوق سے شرما رہا ہے کیا
تیری طرف نگاہ تھی لغزش نگاہ کی
کیا مانگتا ہے ذوق نظر پا رہا ہے کیا
تھا شرط جس کی یاد میں ہر شے کو بھولنا
ہر شے کی یاد سے وہی یاد آ رہا ہے کیا
میں نے ذہینؔ جس پہ لٹائی تھی زندگی
وہ میری زندگی ہی بنا جا رہا ہے کیا
- کتاب : آیات جمال (Pg. 276)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.