ہم کو جانا تم کو جانا پردہ اندر تمہیں تو ہو
ہم کو جانا تم کو جانا پردہ اندر تمہیں تو ہو
ظاہر و باطن تمہیں تو ہو اور اول آخر تمہیں تو ہو
فتویٰ دے کر کفر کا تم نے قتل کیا ہے عاشق کو
لفظ اناالحق بول کے بے خود دار کے اوپر تمہیں تو ہو
احد سے احمد پیار بن کے امت کا سالار بنا
صل علیٰ محبوب خدا یا شافع محشر تمہیں تو ہو
نحن اقرب کہہ کر پیارے پردہ میں تم خوب چھپے
اب تو ہم پہچان گئے ہیں جانی دلبر تمہیں تو ہو
عاشق شیدا جلوہ کا اپنے کلیم موسیٰ تکلیما
رب ارنی کہہ کے حالان طور کے اوپر تمہیں تو ہو
اول عاشق آپ ہوئے ہو نور نبی پر ذات خدا
آخر کیا کیا رنگ دکھا کر ساقیٔ کوثر تمہیں تو ہو
جیسے عاشق تم پہ ہوا ہے ضامنؔ مسکیں حضرت عشق
میرے قبلہ میرے کعبہ میرے مظہر تمہیں تو ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.