ظلم کرتے ہیں وفا ہو جیسے
ظلم کرتے ہیں وفا ہو جیسے
یا وفاؤں کا صلا ہو جیسے
یوں میری سمت نہ دیکھا اس نے
مجھ کو ہی دیکھ رہا ہو جیسے
ان کا انداز خموشی اللہ
ابھی کچھ مجھ سے کہا ہو جیسے
کچھ نہیں پھر بھی ہے سب کچھ یہ جہاں
ان کا نقش کف پا ہو جیسے
ایسی کیا شے تھی محبت کی نظر
ہم نے کچھ جرم کیا ہو جیسے
یہ بھی اک طرز کرم ہے میکشؔ
ظاہراً مجھ سے خفا ہو جیسے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.