پانی وچ مین پیاسی
موہِں سن سن آوے ہانسی
گھر میں وستو نجر نہی آوت
بن بن پھرت اداسی
آتم گیان جگ جھونٹھا
کیا متھرا کیا کاسی
پانی میں مچھلی پیاسی ہے۔ یہ سن کر مجھے ہنسی آجاتی ہے۔ گھر ہی میں رکھی ہوئی چیز نظر نہیں آئی۔ (اور اس کی تلاش میں) جنگل جنگل اداس پھر رہے ہیں۔ اگر’ آتم گیان‘ (خودشناسی، عرفانِ روح) نہ ہو تو چاہے متھرا جاؤ چاہے کاشی یہ دنیا جھوٹی ہی نظر آئے گی۔ (بھگوان تیرتھ استھانوں میں نہیں ہے انسان کے وجود میں ہے)
(ترجمہ: سردار جعفری)
- کتاب : کبیر سمگر (Pg. 770)
- Author :کبیر
- مطبع : ہندی پرچارک پبلیکیشن پرائیویٹ لیمیٹید، وارانسی (2001)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.