رام اپنا بھول سب آرام سیتا واسطے
رام اپنا بھول سب آرام سیتا واسطے
ہجر میں کھویا دیکھو بسرام سیتا واسطے
رام تو چھتری تھا راون برہمن تھا سرس
برم ہتیا کیوں کیا جا رام سیتا واسطے
دم سوں سب لنکا جلا پنکھا کیا راون کا حال
جب گیا ہنمنت نے لے پیغام سیتا واسطے
فوج تھی وانیر کی ہور بھیڑ تھی لنگور کی
مل کے سب لڑتے تھے صبح و شام سیتا واسطے
مار راون کوں ہور سیتا کوں لایا گھر کو رام
کیوں نکالا گھر سوں ہو بدنام سیتا واسطے
رام کیا راون ہے کیا ہور کیا ہے سیتا سو کہو
کیا اتھا ہنمنت کیا جو کام سیتا واسطے
گیان میں گنونت تھا ہور دھیان میں تھا پرم روپ
کیوں کیا گیانی ہو کار خام سیتا واسطے
کرشن کا اوتار لے کر ترک ہو آیا ترابؔ
میں حسینی واسطے اور رام سیتا واسطے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.