Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

انیس الارواح مجلس (۱۲)

خواجہ عثمان  ہارونی

انیس الارواح مجلس (۱۲)

خواجہ عثمان ہارونی

MORE BYخواجہ عثمان ہارونی

    دلچسپ معلومات

    ملفوظات :خواجہ عثمان ہارونی جامع : خواجہ معین الدین چشتی

    سلام کہنے کے بارے میں گفتگو شروع ہوئی تو آپ نے زبان مبارک سے فرمایا کہ رسول اللہ سے حدیث میں آیا ہے کہ جب مجلس سے اٹھے تو سلام کہے کیونکہ سلام کہنا گناہوں کا کفارہ ہے، فرشتے اس کے لئے بخشش کے خواست گار ہوتے ہیں، جو شخص مجلس سے اٹھتے وقت سلام کہتا ہے تو خداوند تعالیٰ کی رحمت اس پر نازل ہوتی ہے اور اس کی نیکیاں اور زندگی زیادہ ہوتی ہے۔

    پھر فرمایا کہ میں نے خواجہ یوسف حسن چشتی کی زبانی سنا ہے کہ جب کوئی شخص مجلس سے اٹھتا ہے اور سلام کہتا ہے تو اسے ہزار نیکیاں ملتی ہیں اور اس کی ہزار حاجتیں روا ہوتی ہیں، وہ گناہوں سے ایسا پاک ہوجاتا ہے گویا کہ ماں کے شکم سے نکلاہے، اس کے ایک سال کے گناہ بخشتے ہیں اور ایک سال کی عبادت اس کے اعمال نامے میں درج کرتے ہیں اور سو حج اور عمرہ اس کے نام لکھتے ہیں اور رحمت کے سو تھال اس بندے کے سر پر قربان کرتے ہیں۔

    پھر فرمایا کہ امیرالمؤمنین حضرت علی نے فرمایا کہ میں نے چاہا کہ کوئی ایسا موقع ملے کہ رسول اللہ کی مجلس میں تشریف لانے کے وقت یا تشریف لے جانے کے وقت میں سلام کہوں لیکن موقع نہ ملا، جب کبھی میں نے سلام کرنا چاہا تو رسول اللہ پہلے ہی سلام کہتے، کہتے ہیں کہ سلام کرنا نبیوں کی سنت ہے، تمام پیغمبر جو گزرے ہیں سب سے پہلے سلام کہا کرتے تھے۔

    جونہی خواجہ صاحب نے ان فوائد کو ختم کیا آپ یاد الٰہی میں مشغول ہوگئے اور خلقت اور دعا گو واپس چلے آئے۔

    الحمداللہ علیٰ ذلک

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے