Font by Mehr Nastaliq Web

طریقِ شطاریہ کے اصول میں دس چیزیں ہیں۔

شیخ بہاؤالدین شطاری

طریقِ شطاریہ کے اصول میں دس چیزیں ہیں۔

شیخ بہاؤالدین شطاری

MORE BYشیخ بہاؤالدین شطاری

    طریقِ شطاریہ کے اصول میں دس چیزیں ہیں۔

    (اول) توبہ اور وہ سوائے خدا کے کل مطلوب سے خروج ہے۔

    (دوم) زہد ہے، دنیا اور اس کی محبت سے اور اس کے اسباب سے اور اس کی شہوتوں سے تھوڑی ہوں یا بہت۔

    (سوم) توکل اور وہ اسباب سے خروج ہے۔

    (چہار) قناعت اور وہ نفسانی شہوتوں سے نکلنا ہے۔

    (پنجم) عزلت اور وہ خلقت کی مخالفت سے گوشہ نشینی اور انقطاع کے ساتھ نکلنا ہے، جیسے موت کے ساتھ ہوتا ہے۔

    (ششم) حق کی طرف توجہ اور وہ خروج ہے، ہر بلانے والے سے جو بلائے غیر حق کی طرف جیسے موت کے ساتھ ہوتا ہے کہ نہ باقی رہنا ہے، کوئی مطلوب اور نہ محبوب اور نہ مرغوب اور نہ مقصود سوائے خدا کے۔

    (ہفتم) صبر اور وہ نکلنا ہے، نفس کی رضا سے خدا کی رضا میں داخل ہونے کے ساتھ۔

    (ہشتم) احکامِ ازلیہ کی تسلیم اور تدبیر الٰہی کی طرف تفویض کے ساتھ بغیر اعراض کے جیسے موت کے ساتھ ہوتا ہے۔

    (نہم) ذکر اور وہ نکلنا ہے ماسوائے اللہ کے ذکر کے۔

    (دہم) مراقبہ اور وہ نکلنا ہے اس کے وجود اور قوت سے، جیسے موت کے ساتھ ہوتا ہے۔

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے