Font by Mehr Nastaliq Web

بہار طیبہ کے منظر ہمیں رلاتے ہیں

عابد علی عطاری

بہار طیبہ کے منظر ہمیں رلاتے ہیں

عابد علی عطاری

MORE BYعابد علی عطاری

    بہار طیبہ کے منظر ہمیں رلاتے ہیں

    جو لمحے طیبہ میں گزارے وہ یاد آتے ہیں

    سنہری جالیوں کے سامنے ادب سے کھڑے

    غلام آپ کے اپنے دلوں کو بھاتے ہیں

    میں بار بار پکاروں گا پھر بلا لیجیے

    کہ آپ مجھ سے نکموں کو بھی نبھاتے ہیں

    شمار میرا بھی ان حاجیوں میں کر دیجیے

    کہ جن کو آپ شہا در پہ اب بلاتے ہیں

    ہو مجھ پہ چشم عنایت میرے غریب نواز

    کہ اک جہاں کو شہا آپ ہی کھلاتے ہیں

    لحد میں کاش حضور آپ کے ہی جلوے ہوں

    کہ آپ آئیں تو پھر سب اجالے آتے ہیں

    شہا بوقت نزع بھی کرم ہو عابدؔ پر

    کہ اس نکمے کے غم آپ ہی مٹاتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے