Font by Mehr Nastaliq Web

تمام عالم نثار جن پر وہ جانِ عالم نگار تم ہو

عابد بریلوی

تمام عالم نثار جن پر وہ جانِ عالم نگار تم ہو

عابد بریلوی

MORE BYعابد بریلوی

    تمام عالم نثار جن پر وہ جانِ عالم نگار تم ہو

    چمن جہاں کے کھلے ہیں جس سے وہ روح پرور بہار تم ہو

    رؤف تم ہو رحیم تم ہو کریم تم ہو غفور تم ہو

    تمہاری رحمت پہ ہے بھروسا حبیب پروردگار تم ہو

    شقی کے دل میں غبار تم سے عدو کے دل میں بخار تم سے

    مگر ہے مؤمن نثار تم پر کہ حسنِ پروردگار تم ہو

    نہیں ہے دل کو قرار تم بن نہیں ہے جاں کو سکون تم بن

    مٹا دو سب اضطراب آقا کہ جان و دل کے قرار تم ہو

    تمہی نے آنکھوں کو نور بخشا تمہی نے دل کو سرور بخشا

    تمہی نے آکر مٹائی ظلمت کہ نور پروردگار تم ہو

    تمہاری چوکھٹ پہ سر جھکائے کھڑے ہیں افلاک کے فرشتے

    شہانِ عالم بھی جبھ سا ہیں وہ شاہِ والا تبار تم ہو

    تمہاری مرضی خدا کی مرض تمہارے احکام امرِ ربی

    ہے جس کے قدموں پہ کل زمانہ وہ صاحبِ اختیار تم ہو

    جو دم کے دم میں گیا وہاں تک جہاں نہ وہم و گمان پہنچے

    وہی تو کرسی نشین تم ہو وہی تو رف رف سوار تم ہو

    تمہاری بخشش کی دھوم سن کر پڑا ہوں در پر تمہارے آکر

    کرم کا صدقہ ملے گدا کو کہ شاہِ والا تبار تم ہو

    مأخذ :
    • کتاب : Monthly Na'at, Lahore (Pg. 32)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے