Font by Mehr Nastaliq Web

سوئے جنت کون جائے کوئے طیبہ دیکھ کر

عابد بریلوی

سوئے جنت کون جائے کوئے طیبہ دیکھ کر

عابد بریلوی

MORE BYعابد بریلوی

    سوئے جنت کون جائے کوئے طیبہ دیکھ کر

    شاخِ طوبی کون دیکھے قدِ بالا دیکھ کر

    اک سراپا نور انساں کا سراپا دیکھ کر

    محوِ حیرت ہوگیا سارا زمانہ دیکھ کر

    شمسِ فاراں کی شعاعیں پڑ رہی ہیں قلب پر

    کیا کریں گی اپنی آنکھیں طورِ سینا دیکھ کر

    اک جھلک سے ہوگئے بے ہوش تم تو اے کلیم

    عرش سے آئے نبی بزمِ تجلی دیکھ کر

    حکم پر چلتے ہیں ان کے یہ زمین و آسماں

    چاند دو ٹکڑے ہوا ان کا اشارہ دیکھ کر

    چار جانب سے ہجوم تشنگاں آنے لگا

    انگلیوں سے مؤجزن رحمت کا دریا دیکھ کر

    سورج الٹے پاؤں پلٹا چاند ٹکڑے ہوگیا

    سنگریزے بول اٹھے ایمائے مولیٰ دیکھ کر

    بے خودی شوق میں معراج حاصل ہوگئی

    رکھ دی جب میں نے جبیں نقشِ کفِ پا دیکھ کر

    سر بہ سجدہ ہوگیا عابدؔ وفورِ شوق میں

    روئے احمد دیکھ کر کعبے کا قبلہ دیکھ کر

    مأخذ :
    • کتاب : Monthly Na'at, Lahore (Pg. 76)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے