Font by Mehr Nastaliq Web

ازل سے ہوں میں نام لیوا تمہارا

عامر رحمتی

ازل سے ہوں میں نام لیوا تمہارا

عامر رحمتی

MORE BYعامر رحمتی

    ازل سے ہوں میں نام لیوا تمہارا

    مرے تم ہو آقا میں بندہ تمہارا

    جسے چاہیے جو بھی آ کر کے لے لے

    دو عالم میں بنٹتا ہے صدقہ تمہارا

    زمانے کی نظروں میں چبھنے لگا ہوں

    پڑھا جب سے میں نے ہے کلمہ تمہارا

    جو اہلِ نظر ہیں وہ یہ جانتے ہیں

    یہاں سے وہاں تک ہے جلوہ تمہارا

    بھلا کون قربان ان پر نہ ہو اب

    یہ پیاری سی صورت یہ نقشہ تمہارا

    ملے حور و جنت کی خوابوں سے فرصت

    تو سمجھے کہیں شیخ رتبہ تمہارا

    فقیری میں شاہی نظر آ رہی ہے

    ہوا ہوں میں جس دن سے منگتا تمہارا

    دعا رات دن کر رہا ہوں خدا سے

    کبھی چھوٹے دمان نہ مولیٰ تمہارا

    کرو رشک تم اپنی قسمت پہ عامرؔ

    دو عالم کا مالک ہے بابا تمہارا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے