Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

احمد کے گھرانے کہ ضیا سب سے الگ ہے

عامر رحمتی

احمد کے گھرانے کہ ضیا سب سے الگ ہے

عامر رحمتی

MORE BYعامر رحمتی

    احمد کے گھرانے کہ ضیا سب سے الگ ہے

    ہاں پیر مرا سب سے جدا سب سے الگ ہے

    جب میں نے کہا میری خطا سب سے الگ ہے

    تو اس نے کہا میری عطا سب سے الگ ہے

    وہ پہلی ملاقات بھلا کیسے میں بھولوں

    دیکھا جو تجھے دل نے کہا سب سے الگ ہے

    یوں تو ہیں زمانے میں سخی لاکھ اشک سن

    احمد کے گھرانے کی عطا سب سے الگ ہے

    جاتا ہی نہیں چھوڑ کے در کو ترے کوئی

    تیری گلی کی آب و ہوا سب سے الگ ہے

    آنکھوں سے پلا ساقی پلانا ہے اگر تو

    آنکھوں سے ہی پینے کا مزہ سب سے الگ ہے

    اللہ کی پہچان یہاں جس کو ہو عامرؔ

    پھر اس کی محبت کی جزہ سب سے الگ ہے

    مر کے بھی نہ چھوٹے یہ ترے در کی گدائی

    مقبول ہو عامرؔ کی دعا سب سے الگ ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے