مداوائے_درد_جگر ہیں محمدؐ
مداوائے درد جگر ہیں محمدؐ
ہمارے لیے چارہ گر ہیں محمدؐ
ہمہ وقت پیش نظر ہیں محمد
رگ دل سے نزدیک تر ہیں محمدؐ
بہ ہر گام جلوہ بہ ہر گام منزل
مشیت کے شمس و قمر ہیں محمد
خوشا ایسی رخصت ابھی تھے زمیں پر
جو دیکھا تو افلاک پر ہیں محمد
خدا نے تو آدم کو انساں بنایا
یہ سچ ہے کہ خیر البشر ہیں محمدؐ
قیامت میں سب کے لبوں پر یہ ہوگا
کدھر ہیں محمدؐ کدھر ہیں محمدؐ
مبارک زمانے کو ہو درس لینن
ہمارے بس اک راہبر ہیں محمدؐ
کہاں عمر عارفؔ کہاں نعت تیری
یہ لمحے بہت مختصر ہیں محمدؐ
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 201)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.