Font by Mehr Nastaliq Web

نظر میں عرش کے جلوے ہیں دل منور ہے

عارج روپڑی

نظر میں عرش کے جلوے ہیں دل منور ہے

عارج روپڑی

MORE BYعارج روپڑی

    نظر میں عرش کے جلوے ہیں دل منور ہے

    مری زباں پہ وصفِ رخِ پیمبر ہے

    قدم قدم پہ جلے تری رہبری کے چراغ

    نفس نفس تری تطہیر سے معطر ہے

    مٹا دے امتِ مرحوم کی بھی تشنہ لبی

    کہ تیرے قبضے میں زمزم ہے اور کوثر ہے

    نہیں ہے غم ہمیں خورشیدِ حشر کا ہرگز

    ہمارے سر پہ تری رحمتوں کی چادر ہے

    نگاہ حسن جہاں پر نہیں مری عارجؔ

    کہ دل اسیر ادائے رخِ پیمبر ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے